پیرس : فرانس میں ہڑتالوں کی کاروائیاں برطانیہ میں سرایت کرنی شروع ہو گئی ہیں۔برطانیہ کے ماحولیاتی ادارے کے ہزاروں ملازمین نے چار روزہ ہڑتال پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ان ملازمین کی نمائندگی کرنے والی ایک یونین نے بتایا کہ مزدور اس ماہ اجرت کے تنازع پر چار روزہ ہڑتال پر جائیں گے۔یونیسن یونین نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے صنعتی کارروائی شروع کی ہے کیونکہ وزراء مہینوں کی ہڑتالوں کے باوجود یونینوں سے مذاکرات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔