فرانسیسی وزیر کی ’پلے بوائے‘ میگزین کےسرورق پر تصویر کی اشاعت پر تنازعہ

   

پیرس : عریاں مواد کی اشاعت کے لئے دنیا بھر میں بدنام ’پلے بوائے‘ میگزین کے سرورق پر تصویر کی اشاعت کے بعد فرانس میں خاتون وزیر مارلین شیپا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔شیپا کی ایک تصویر متنازعہ میگزین کے جس شمارے کے سرورق پر شائع کی گئی ہے اسی میں آگے چل کر ان کا 12 صفحات پر مشتمل ایک انٹرویو شامل ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے خواتین کے حقوق اور حساس مسائل پر بات کی۔شیپا فی الحال سماجی اقتصادیات اور فرانسیسی ایسوسی ایشنز کی وزیر ہیں اور 2017 سے فرانسیسی حکومت کے رکن ہیں۔ وہ پلے بوائے کے سرورق پر سفید لباس پہنے نظر آئیں۔