قاہرہ۔ 12 اکتوبر (ایجنسیز) فلسطین نے عرب لیگ کے جنرل سکریٹریٹ سے درخواست کی ہے کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور یروشلم کی قانونی حیثیت سے متعلق عالمی قوانین پر عمل درآمد کے معاملے پر غور کے لیے عرب لیگ کونسل کا ہنگامی اجلاس جلد از جلد طلب کیا جائے۔عرب لیگ میں فلسطین کے مستقل نمائندے سفیر مہند العکلوک نے کو بتایا کہ اجلاس میں فلسطینیوں اور ان کی املاک پر اسرائیلی فورسز اور مسلح آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے تناظر میں عرب اور بین الاقوامی ردعمل پر غور کیا جائے گا۔