واشنگٹن : مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں شہید ہونے والے 7 سالہ فلسطینی بچے کو اہل خانہ نے سپرد خاک کردیا جبکہ امریکہ نے واقعہ کی مکمل اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ راملہ: فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بیت جالا کے مقام پر ایک 7 سالہ بچے کی شہادت کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے شہید ریان کے واقعہ پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے معصوم بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بچے ریان کی شہادت کا واقعہ ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعہ کی عالمی سطح پر آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور بچے کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ‘‘دبا کی کمی سنگین تحقیقات کا باعث نہیں بنے گی۔ اسرائیل پر سخت دبائو کی پالیسی ہے جرائم کی تحقیقات کا راستہ ہموار کرسکتی ہے۔ اسرائیلی فوج آئے روز نہتے فلسطینیوں کو شہید کررہی ہے اور عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر7 سالہ بچے کو شہید کردیا تھا۔