فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے والےپروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ

   

تل ابیب: اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف نے یونیورسٹی پروفیسر کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مشورہ دینے پر انہیں برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عفر کاسف نے فلسطینیوں کے قتل عام کے مذمت کی اور کہا کہ تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسرعزی رابی نے اسرائیلی حکومت کو مشورہ دیا کہ فلسطینیوں کو بھوک یا نسل کشی سے ختم کریں۔اسرائیلی رکن پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کی نسلی کشی کا مشورہ دینے والے پروفیسر کی برطرفی کا مطالبہ کردیاعفر کاسف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ جنگی جرائم پراکسانے والے اسرائیلی پروفیسرزکوبرطرف کیاجائے، پروفیسر عزی رابی جیسے افرادکو اسرائیلی حکومت سزادے۔ واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاداکثریت رکھنے والی جماعت سے ہے اور وہ اکثر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔عفر کاسف نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے۔