فلم اسٹار علی اسمبلی الیکشن پون کلیان کیخلاف لڑنے کیلئے تیار

   

حیدرآباد۔/17 جنوری، (سیاست نیوز) تلگو فلم اسٹار علی نے جو وائی ایس جگن موہن ریڈی حکومت کے مشیر ہیں دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں وہ جنا سینا کے سربراہ پون کلیان سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پون کلیان جہاں کہیں سے مقابلہ کریں گے پارٹی کی ہدایت پر وہ بھی اسی حلقہ سے مقابلہ کریں گے۔ علی نے کہا کہ پون کلیان ان کے اچھے دوست ہیں لیکن فلم الگ ہے اور سیاست الگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں وائی ایس آر کانگریس کو175 اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل ہوگی۔ علی نے کہا کہ چیف منسٹر جہاں سے مقابلہ کی ہدایت دیں وہ تیار ہیں۔ر