فلم پشپا کے پولیس آفیسر کریم نگر کے سڑکوں پر

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک چوراہوں پر اچانک فلم پشپا میں ایس پی کا کردار ادا کرنے والے بھنور سنگھ شیخاوت ( فہد فاضل ) نظر آنے پر شائقین ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے جس طرح دوڑ دھوپ کرتے ہیں ۔ فی الحال کریم نگر کے سڑکوں پر اس طرح کے سین نظر آرہے ہیں ۔ مگر وہ حقیقت میں فہد فاضل نہیں ہے بلکہ وہ کے سرینواس ہے ۔ وہ ٹریفک چوراہوں پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے ۔ سرینواس کو دیکھنے پر وہ ہو بہ ہو پشپا فلم کے بھنور سنگھ کی طرح نظر آتے ہیں ۔ سرینواس سر منڈوا کر کالا چشمہ لگاتے ہوئے فہد فاضل کی نقل کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ انہیں دیکھنے والا ہر کوئی پشپا پشپا چلاتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر اور سیلفی اتر رہے ہیں ۔ کانسٹبل سرینواس گذشتہ 7 سال سے اسی گیٹ اپ میں ہے ۔ انہیں بلٹ سرینو کے نام سے پکارا جاتا تھا ۔ پشپا فلم ریلز ہونے کے بعد راتوں رات مشہور ہوگیا ہے ۔ 1992 بیاچ سے تعلق رکھنے والے سرینواس اضلاع جگتیال اور سرسلہ میں خدمات انجام دینے کے بعد حال ہی میں تبادلہ کے بعد کریم نگر پہونچے ہیں ۔۔ ن