فوج کی توپ کا گولہ لگنے سے تین افراد ہلاک، تین زخمی

   

گیا: بہار میں گیا ضلع کے بارچھٹی تھانہ علاقے میں چہارشنبہ کو بومر پنچایت کے گلروید میں فوجی مشق کے دوران فائر کیے گئے توپ کے گولے کی زد میں آکر تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ توپ کے گولے کی زد میں آکر تین افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گیا شہر کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ مرنے والوں کی شناخت گووند مانجھی، سورج کمار اور کنچن کماری کے طور پر کی گئی ہے ۔ جبکہ زخمیوں میں گیتا کماری، راشو دیوی اور پنٹو مانجھی شامل ہیں۔