جے پور۔ ایک پوکسو عدالت نے ہماچل پردیش کی انڈر16 فٹ بال ٹیم کے سابق کوچ کو اگست 2019 میں اپنی ہی ٹیم کے ایک کھلاڑی کی عصمت ریزی کرنے پر 20 سال قید کی سزا سنائی جب ٹیم ٹورنمنٹ کھیلنے کے لیے اجمیر میں تھی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان پر60 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اس دوران متاثرہ کھلاڑی اس واقعے کے بعد 2021 تک کافی پریشان رہی، تاہم کسولی میں اپنے بورڈنگ اسکول میں اس نے ایک ویبینار میں شرکت کی جہاں جج نابالغوں کے خلاف جرائم پر بات کررہے تھے۔ یہاں لڑکی نے ملزم کو سزا دینے کے لیے واقعہ کی اطلاع دینا محسوس کیا۔ اس نے پہلے اپنے وارڈن کو مطلع کیا اور پھر ہماچل پردیش کے کسولی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔