فیس کی عدم ادائیگی پر یوپی میں اسکول نے بچوں کا بنایا یرغمال‘ والدین کے ہنگامے کے پاس چھوڑا گیا

,

   

اسکول کے اوقات کے بعد جب والدین اپنے بچوں کو لینے کے لئے ائے تو انہیں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو ایک کلاس روم میں مقفل کردیاگیاہے
بریلی۔ فیسوں کی عدم ادائیگی پر 35کے قریب بچوں کو یرغمال بنائے کاواقعہ پیش آنے کے بعد ہارٹ مین اسکول کے پرینٹس اسوسیشن نے مذکورہ اسکول انتظامیہ کے خلاف ایک شکایت کا فیصلہ کیاہے۔

رپورٹس کے بمواب مذکورہ اسکول مینجمنٹ نے ہفتہ کے روز فیسوں کی عدم ادائیگی پر ان بچوں کو ایک رو م میں محروس کردیاتھا۔اسکول کے اوقات کے بعد جب والدین اپنے بچوں کو لینے کے لئے ائے تو انہیں معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو ایک کلاس روم میں مقفل کردیاگیاہے۔

اس پر والدین نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ انہوں نے پولیس کواپنی مدد کے لئے طلب کیا جب انتظامیہ ان کے بچوں کو نہیں چھوڑ رہا تھا۔ پولیس کی مداخلت کے بعد بچے پرنسپل کے دفتر سے باہر ائے۔ بچے کافی پریشان تھے اور ان میں سے کچھ تو رورہے تھے۔

اس واقعہ کے متعلق انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر کوئی ردعمل نہیں ملا ہے۔ پرینٹس اسوسیشن صدر انکور سکسینہ نے کہاکہ وہ اس واقعہ سے حیران ہیں اور وہ اتوار کے روز ہونے والی میٹنگ کے بعد ایک رسمی شکایت درج کرائیں گے۔

عزت نگر پولیس اسٹیشن انسپکٹر سنجے کمار نے کہاکہ اب تک اسکول کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے