فیشن ڈیزائننگ کے نام پر جسم فرورشی کا کاروبار، خاتون گرفتار

   

حیدرآباد ۔ فیشن ڈیزائننگ کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملکاجگیری اسپیشل آپریشن ٹیم اور کشائی گوڑہ پولیس نے 40 سالہ سنیتا منڈل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سنیتا نے کشائی گوڑہ علاقہ میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا اور اپنی شناخت اس نے بحیثیت فیشن ڈیزائنر ظاہر کی اور فیشن ڈیزائننگ کی آڑ میں جسم فروشی کا کاروبار کررہی تھی۔ پولیس نے دھاوا کے وقت سنیتا کے علاوہ ایک لڑکی اور مہادیو نامی شخص کو بیڈ روم سے گرفتار کرلیا۔ جو پیشہ سے بل کلکٹر بتایا گیا ہے۔ چند روز قبل بل کلکٹر مہادیو نے اس علاقہ میں مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا اور سنیتا کا گراہک بن گیا تھا۔ پولیس نے اس کارروائی میں نقد رقم کے علاوہ دو سیل فون اور موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا۔