قرض کی اجرائی کیلئے چار دن میں 18 ہزار سے زائد درخواستیں

   


ہریش راؤ کے ساتھ آج اجلاس ، مزید فنڈز کیلئے نمائندگی کی جائے گی : امتیاز اسحق
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن امتیاز اسحق نے بتایا کہ 4 دن میں کارپوریشن کو قرضوں کی اجرائی کے لیے 18 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں 23 دسمبر کو وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سے اجلاس مقرر ہے جس میں وہ قرض کے بجٹ میں اضافہ کرنے کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ روزنامہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے امتیاز اسحاق نے بتایا کہ طویل عرصہ کے بعد اقلیتوں کو خود روزگار کے لیے قرضہ جات جاری کئے جارہے ہیں ۔ حکومت نے قرضوں کی اجرائی کے لیے 50 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں اور ساتھ ہی رہنمایانہ خطوط بھی جاری کئے ہیں ۔ 19 دسمبر سے آن لائن میں درخواستیں وصول کئے جارہے ہیں تاحال 18 ہزار سے زائد درخواستیں وصول کئے جارہے ہیں ۔ روزانہ اوسطا 4500 درخواستیں وصول ہورہے ہیں ۔ 5 جنوری تک درخواستیں وصول کئے جارہے ہیں ۔ صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے کہا کہ جمعہ کو وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کے ساتھ اجلاس منعقد ہے جس میں وہ ہریش راؤ کو روزانہ وصول ہونے والی درخواستوں سے واقف کراتے ہوئے قرض کی اجرائی کے لیے مزید بھاری رقم اقلیتی کارپوریشن کو مختص کرنے کی نمائندگی کرینگے ۔ اس کے علاوہ دوسرے امور پر بھی وزیر فینانس کو تحریری یادداشت پیش کرینگے ۔ ن