حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بیس ہزار قرض کی رقم کے لیے سیکورٹی گارڈ کا قتل کرنے والے دو افراد کو فیوچر سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کتور پولیس نے اندرون 24 گھنٹے کیس کو حل کرلیا ۔ جہاں 18 سالہ بڈکے پریم کمار کا قتل کردیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈریم میڈوز وینچر تیگاپور کتور منڈل میں یہ واردات پیش آئی تھی ۔ پولیس کے مطابق عرفان اور نواز الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ عرفان نے پریم کمار کو وینچر پر مئے نوشی کی دعوت دی اور مئے نوشی کے دوران 20 ہزار روپئے قرض کی رقم کے لیے دونوں میں بحث و تکرار ہوئی اور عرفان نے ہتھیار سے پریم کمار پر متعدد وار کئے جب کہ اس کے ساتھی نواز الدین نے اس کی مدد کی ۔ جس کے بعد دونوں فرار ہوگئے ۔ کتور پولیس نے اطلاع کے بعد فوری حرکت میں آتے ہوئے کارروائی کو انجام دیا اور تماپور چوراہے پر تلاشی کے دوران ان دونوں کو گرفتار کرلیا ۔۔ ع m/b