صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحق نے اقلیتوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے اقلیتوں کو خودروزگار کی فراہمی کیلئے قرضہ جات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 19 ڈسمبر تا 5 جنوری آن لائن میں درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحق نے کہا کہ بی آر ایس حکومت اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ ا قلیتوں کو خودروزگار کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے فوری تجویز کو منظوری دے اور حکومت نے قرض کی اجرائی کیلئے رہنمایانہ خطوط بھی جاری کردیئے ہیں جس پر وہ چیف منسٹر کے سی آر اور وزیراقلیتی بہبود کے ایشور سے اظہارتشکر کرتے ہیں۔ محمد امتیاز اسحق نے کہا کہ کارپوریشن رواں مالیاتی سال 2022-23ء کے دوران اقلیتوں کو قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے اقلیتیں مسلمان، سکھ، پارسی، بدھسٹ اور جین اس قرض کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں جنہیں آن لائن میں درخواستیں داخل کرنی ہوگی تاکہ انہیں چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے سبسیڈی پر مالی امداد فراہم کی جاسکے۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے کاروبار شروع کرنے کیلئے اکنامک سپوٹ کے تحت بنک سے مربوط اور غیربینک مربوط قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست گذار کا اقلیتی برادری سے تعلق ہونا لازمی ہے۔ 21 سے 55 سال عمر کے درمیان افراد جن کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں 1,50,000 اور شہری علاقوں میں 2,00,000 لاکھ ہو وہ درخواست داخل کرنے کے اہل ہوں گے۔ ساتھ ہی درخواست گذار کو آدھار کارڈ، سفید راشن کارڈ ؍ فوڈ سیکوریٹی کارڈ بھی پیش کرنا ہوگا۔ درخواستیں آن لائن داخل کی جانی چاہئے۔ 19 ڈسمبر 2022ء سے 5 جنوری 2023 نصف شب تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ کام کے دنوں میں صبح 10:30 تا شام 5 بجے تک ہیلپ لائن 7337534111 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ آف لائن میں درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ن