قطب مینار کے باہر دائیں بازو گروپ نے ہنومان چالیسہ کے نعرے لگائے

,

   

Ferty9 Clinic

منگل کے روز دائیں بازو تنظیم کے مبینہ ہنومان چالیسہ کے نعروں کے اعلان کے بعد قطب مینار کے باہر بھاری تعداد میں سکیورٹی تعینات کردی گئی تھی۔ مذکورہ تنظیم کی اب تک کوئی شناخت نہیں ہوئی ہے۔

ایک ایسے وقت میں قطب مینار پر ہنون چالیسہ کا پاٹ کرنے کا اعلان کیاگیا ہے جب ملک بھر میں اذان اور ہنومان چالیسہ پر بحث جاری ہے۔

اس معاملے کی شروعات پچھلے ماہ اس وقت ہوئی جب مہارشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) سربراہ راج ٹھاکرے نے مقدس ماہ رمضان کے دوران مساجد کے باہر لاؤڈ اسپیکرس پر بھجن کا سلسلسہ شرع کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مذکورہ ایم این ایس سربراہ اور دائیں بازو کے متعدد قائدین نے ہندوستان بھر سے اذان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مساجد پر لگے لاؤڈ اسپیکرس ہٹانے کی مانگ کی تھی۔