ہندوستانی شہریوں کو قطر کی عدالت نے 26اکتوبر کو سزائے موت سنائی تھی
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے حکومت سے مطالبہ کیاقطرکی ایک عدالت سے جن اٹھ سابق بحری عہدیداروں کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے انہیں واپس لانے کے لئے ”تمام تروسائل“ کا استعمال کریں۔ہندوستانی شہریوں کو قطر کی عدالت نے 26اکتوبر کو سزائے موت سنائی تھی۔
ہندوستانے عدالتی فیصلے کو ”گہرا“ صدمہ قراردیا اور کہاکہ اس معاملے میں تمام قانونی راستوں کے استعمال پر غور کیاجارہا ہے۔
لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران چودھری نے حکومت سے کہا کہ ہندوستانی شہری جنھیں قطری عدالت نے مورد الزام ٹہرایا ہے کو واپس لانے کے لئے تمام وسائل کا استعمال کریں۔
سزائے موت کے خلاف ایک درخواست پہلے ہی دائر کی جاچکی ہے اور قطر کی عدالت عظمیٰ نے اس درخواست کو قبول بھی کرلیاہے۔
محروس ہندوستانی شہریوں کی ایک قانونی ٹیم نے یہ درخواست دائر کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ ہفتہ دوبئی میں سی او پی 28سربراہی اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ملاقات کی اس ملک میں ہندوستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود پر تبادلہ خیال کیاہے