قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کی تقدیر اور تصویر بدل دے گی

   

نئی دہلی: تعلیم کی اہمیت اور خاص طور پر نئی قومی تعلیمی پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے قومی اردو اور سندھی کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہندوستان کی تقدیر اور تصویر بدل دے گی کیوں کہ اس پالیسی میں ہندوستان کی تمام زبانوں کی ترویج وترقی اور ان کے احیا کی تجویز رکھی گئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہر طالب علم پانچویں کلاس تک لازمی اور آٹھویں کلاس تک اختیاری طور پر مادری زبان میں تعلیم حاصل کرپائے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی تعلیمی سطح پر اپنی مادری زبان کو ایک مضمون کے طور پر اختیار کر سکتا ہے ۔