قومی یوم قبائل 19فبروری کو منانے کی سفارش

   

نئی دہلی ۔19ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل نے تجویز پیش کی ہے کہ قومی سطح پر یوم قبائل 19فبروری کو ہر سال منایا جائے ، تاکہ قوم اس بات کو تسلیم کرلے کہ قبائلیوں نے قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کیا ہے ۔ اگر قبائلیوں پر توجہ مرکوز کی جائے تو اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ہوگی ۔