قیمتیں گرنے کا خوف ، ہندوستانیوں نے 3 ماہ میں 50 ٹن سونا بیچ دیا

   

نئی دہلی : /30 جون (ایجنسیز) انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ہندوستانی خاندانوں نے اپریل سے جون کی سہ ماہی کے دوران تقریبًا50 ٹن پرانا سونا بیچا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 43 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تیزی اس خوف کے درمیان آئی ہے کہ سونے کی قیمتیں 1.4 لاکھ روپے سے گر کر 1.2 لاکھ روپے فی 10 گرام تک آ سکتی ہیں۔ آئی بی جے اے(IBJA) کے سربراہ سریندر مہتا نے کہا کہ صارفین اب پرانے زیورات کو تبدیل کرنے کے بجائے نقد رقم کے عوض سونا بیچنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔