بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے آج کہا کہ اندور لا کالج سے جڑے معاملے میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور دیگر باغی تنظیموں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ مشرا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ اندور لا کالج معاملے میں فوری طور پر ملزمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ اب سب کی تفصیلات کی چھان بین کی جارہی ہے۔ یہ بھی دیکھا جا رہا ہیکہ معاملے سے جڑے لوگوں کے تار پی ایف آئی یا کسی اور ملک دشمن تنظیم سے جڑے تو نہیں ہیں۔ کیس کی باریکی سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔