احتجاج میں شامل ہوئے تو منشیات کے مقدمے میں پھنسا دوں گا‘ پولیس آفیسر کی دھمکی کا ویڈیو وائرل

,

   

ممبئی: 23 جولائی ( ایجنسیز ) نیٹ پرچہ لیک کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبہ پر دہلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کی حمایت میں ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں ممبئی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو پولیس نے حراست میں لیا۔ ایک پولیس آفیسر نے انہیں دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ احتجاج میں شریک ہوئے تو ان کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اس ویڈیو میں پولیس آفیسر طلبہ سے کہتا ہے کہ اگر تم دوبارہ احتجاج میں نظر آئے تو تمہیں ڈرگس کے مقدمے میں پھنسا دوں گا۔ پھر تمہاری زندگی تباہ ہو جائے گی۔تمہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی اور جیل میں ہی سڑنا پڑے گا۔ یہ ویڈیو ممبئی کانگریس نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد یہ وائرل ہو گئی۔ اس پر ممبئی پولیس نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق کی تصدیق کے بعد مناسب کارروائی کی جائیگی۔ کہا گیا کہ پولیس آفیسرکو اس کی موجودہ تعیناتی سے ہٹا دیا گیا ہے۔