لبنان کی سرحد کے قریبی علاقے محتاط اور جنگ کیلئے تیارہوجائیں: بینی گانٹز

   

تل ابیب : اسرائیلی جنگی کابینہ کے رکن بینی گانٹز نے کہا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب مقامی حکام کو جنگ کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی نیوز چینل 12 کے مطابق، بینی گانٹز نے لبنانی سرحد سے ملحقہ بعض بستیوں کے منتظمین کو کہا ہے کہ مشکل وقت آنے والا ہے سب تیار رہیں ،آج کی شکایت نہ کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں زیادہ مشکل پیش آ سکتی ہے جس کا نتیجہ جنگ کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز لبنان سے حزب اللہ کے داغے گئے راکٹوں سے شمالی اسرائیل کے بعض علاقوں میں آگ لگ گئی تھی۔