بیروت: لبنان کی مدد کیلئے سعودی عرب سے 24 واں طیارہ آج منگل کو بیروت پہنچ گیا گیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے بیروت کے رفیق الحریری ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہونے والے طیارے میں مختلف امدادی سامان موجود ہے۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’طیارے میں غذائی اشیا کے علاوہ، طبی سامان، کمبل، خیمے اور سلیپنگ پیگز ہیں‘۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پرلبنانی عوام کی مدد کیلئے فضائی پل قائم کیا گیا ہے۔