لتا منگیشکر کی صحت میں بتدریج بہتر ی :ٹوپے

   

ممبئی: کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بھرتی لتا منگیشکر کی حالت بہتر ہو رہی ہے ۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے پیر کو بتایا کہ آواز کی ملکہ لتا منگیشکر کی صحت بہتر ہو رہی ہے ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کی رات مشہور گلوکارہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پرتیت سندانی سے بات کرنے کے بعد لتا جی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈاکٹر سندانی نے بتایا کہ لتا جی کی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔ انہیں کچھ دن وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا اور اب طبیعت بہتر ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر سے اتار دیا گیا ہے ، فی الحال انہیں آکسیجن دی جارہی ہے ۔ واضح رہے کہ لتا منگیشکر 8 جنوری کو کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں تب سے وہ زیر علاج ہیں۔