لندن : لندن میں گزشتہ روز دو مشکوک پیکٹوں کے الرٹ کے بعد کل یوسٹن ریلوے اسٹیشن پر ایک مشکوک پیکٹ کی دریافت پرکنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا۔دارالحکومت کے مرکز میں واقع یوسٹن ریلوے اسٹیشن پر مشکوک پیکج ملنے کے بعد حفاظتی اہلکاروں نے اسٹیشن کو خالی کرا دیا۔انخلاء کے دوران پولیس کارڈن قائم کیے گئے مشکوک پیکٹ کو ماہر اہلکاروں کی جانب سے کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے تلف کر دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد اسٹیشن سے پولیس کارڈن ہٹا دیا گیا۔برطانوی پولیس نے پچھلے دن امریکی سفارتخانے کے قریب مشکوک پیکج کی اطلاع کے بعد بھی کنٹرولڈ دھماکہ کیا تھا۔پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے جو ملک کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے وہاں پر ایک مسافر کے سامان میں مشکوک ممنوعہ مواد پایا گیا تھا اور بم ڈسپوزل ٹیموں کو ہوائی اڈے پر بھیجا گیا تھا۔واقعہ کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ سامان میں پائے گئے مشکوک پیکج کوناکارہ بنا دیا گیا ہے۔