لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنےسکھوں کا احتجاج،خالصتان کے نعرے

   

لندن:برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہند وستانی ہائی کمیشن کے اطراف کا علاقہ خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں مظاہرین نے ہندوستان کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ہندوستانی پنجاب میں پولیس کے مظالم کے خلاف لندن میںہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہزاروں سکھوں نے احتجاج کیا جس کیلئے پولیس کی مزید نفری طلب کر نا پڑگئی۔مظاہرے کا اہتمام فیڈریشن آف سکھ آرگنائزیشن اور سکھ یوتھ تنظیموں نے کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی،مظاہرے میں سکھ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان طاقت کے زور پر خالصتان کی تحریک کو نہیں دباسکتا۔