لو لو گروپ اے پی میں شاپنگ مال قائم کریگا

   

ہائپر مارکٹ اور فوڈ پروسیسنگ مراکز بھی قائم ہونگے : یوسف علی
حیدرآباد 29 ستمبر ( سیاست نیوز ) متحدہ عرب امارات سے کام کرنے والا لولو گروپ انٹرنیشنل آندھرا پردیش میںفوڈ پروسیسنگ اور لاجسٹک مراکز قائم کریگا ۔ اس کے علاوہ ریاست میں ایک شاپنگ مال اور ہائپر مارکٹ بھی قائم کیا جائیگا ۔ گروپ کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر یوسف علی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو کے پوسٹ کے جواب میں کیا ۔ اس میں انہوں نے کہا کہ ہماری ملاقات اور بات چیت ثمر آور رہی ہے ۔ ہم نے ویزاگ میں ایک بین الاقوامی معیار کا شاپنگ مال قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے جس میں 8 اسکرین والا آئی میکس رہے گا ۔ اس کے علاوہ وجئے واڑہ اور تروپتی میں ہائپر مارکٹس قائم کئے جائیں گے جبکہ ریاست میں فوڈ پروسیسنگ اور لاجسٹک مراکز بھی قائم کئے جائیں گے ۔ اپنے پوسٹ پر یوسف علی نے چندرا بابو نائیڈو کو ٹیگ کیا اور کہا کہ چندرا بابو نائیڈ سے ان کے 18 سال سے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔