وڈودرا: وڈودرا میں مقیم باپ بیٹے کی جوڑی، جن پر پہلے2021 میں گجرات کے اینٹی لو جہاد قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، اب جہیز کے ایک معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبدالقریشی اور اس کے بیٹے سمیر پر سمیر کی بیوی کو ذہنی تشدد اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ 2021 میں سمیر کو گجرات فریڈم آف ریلیجن (ترمیمی) ایکٹ، 2021 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔ یہ ریاست میں پہلا مبینہ لو جہاد مقدمہ تھا۔ وڈودرا کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اے وی کٹکڈ نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ نے اپنے شوہر سمیر اور سسر عبدالقریشی کے خلاف گوتری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ متاثرہ کے مطابق، اس کا اسقاط حمل ہواکیونکہ اس کے سسر نے اس کے پیٹ پر لات ماری تھی۔ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ وہ (اس کے سسر اور شوہر) اسے ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، اور بھاری جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں۔