لوک سبھا الیکشن ۔ کانگریس چاہتی کہ وہ 28میں سے 22سیٹوں پر مقابلہ کرے ‘ کیا جے ڈی(ایس ) اس پر رضامندی ظاہر کرے گی۔

,

   

بنگلورو۔ ایک دن قبل ہی جے ڈی (ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑا نے مجوزہ لوک سبھا الیکشن میں اپنی پارٹی کے لئے بارہ لوک سبھا سیٹوں کی مانگ کی ہے‘ کانگریس چاہتی ہے کہ اس کی بڑی حصہ داری بنے۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق اتحاد کے طور سیٹوں کی تقسیم میں کانگریس پارٹی چاہتی ہے کہ کرناٹک میں 28میں سے 22سیٹوں پر حاصل کرے ۔

وہیں سیٹوں پر بات چیت کو سخت قراردیتے ہوئے کانگریس لیڈرس اس بات پر زوردے رہے ہیں کہ جے ڈی( ایس) کا2:1سیٹوں پر تناسب ناقابل قبول ہوگا۔کانگریس لیڈرس نے یہ بھی کہاکہ قدیم میسور علاقے کی تمام سیٹوں پر جے ڈی(ایس)کے مضبوط موقف کے باوجود کانگریس وہاں سے انہیں ایک بھی سیٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہے جہاں پر پہلے سے کانگریس کے امیدواروں نے جیت حاصل کی ہے۔

حالانکہ کانگریس کے کچھ لیڈرس 28میں سے 24سیٹ چاہتے ہیں ‘ ان کا کہنا ہے کہ جے ڈی (ایس) حقیقت میں سابق الیکشن میں دو سے تین سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی ‘ دیگر کا ماننا ہے کہ اتحاد اس قسم کے مساوات الجھن پیدا کردیں گے۔

جنوری کے پہلے ہفتے میں دیوی گوڑا نے مطالبہکیاتھا کہ 2:1تناسب سے سیٹوں کی تقسیم عمل میں لائی جانا چاہئے۔ دیوی گوڑا نے کہاتھاکہ’’اتحاد قائم ہونے کے بعد مذکورہ فارمولہ پرعمل کرتے ہوئے بورڈس او رکارپویشن کے صدور کا انتخاب عمل میں لایاگیا تھا۔

لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم پر بھی اسی طرح کا فارمولہ لاگو ہوگا‘‘۔تاہم کانگریس کا کہنا ہے کہ پچھلے الیکشن میں پارٹی کے مظاہرہ زیادہ سیٹوں پر مقابلہ کے لئے جواز بنے گا۔

سال2014کے الیکشن میں کرناٹک کی 28لوک سبھا سیٹوں پر بی جے پی نے 17جبکہ کانگریس او رجے ڈی ایس نے بالترتیب 9او ر2سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔کانگریس کے مطابق راجستھان ‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے حالیہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت اور ووٹ شیئر کے بعد انہیں مجوزہ الیکشن میں زیادہ سیٹیں ملنی چاہئے۔

حالیہ دنوں میں جے ڈی(ایس) اراکین اسمبلی کے اجلاس میں دیوی گوڑا نے کہاکہ’ بارہ سیٹوں کے اپنے مطالبے پر وہ نرم ہوسکتے ہیں۔ دیوی گوڑ ا نے کہاکہ’’ یہ سچ ہے کہ میں نے بارہ سیٹوں کی مانگ کی ہے‘ مگر میں نرمی اختیار کرسکتاہوں‘ ہم ایک تہائی فارمولہ پر سنجیدہ ہیں۔

میں نے کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کرناٹک کے سی وینوگوپال سے اس ضمن میں بات کی وہ کیاکریں گے‘‘۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ پارٹی وجئے پور ا ‘ بیدر ‘ یادگیر ‘ رائے چور‘ چیک بالا پور‘ تموکورو ‘ منڈایا ‘ حسن ‘ میسور اور کولار میں ہماری موجودگی بڑی ہے۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق گوڑا کے نرم ہونے کی بات کرنے کے باوجود اجلاس میں پارٹی نے دس سیٹوں سے کم پر اکتفانہیں کریں گے