وہیں اٹھ لوگ 19ڈسمبر کے روز لکھنو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد ہونے کے بعد گرفتار کرلئے گئے تھے‘ احتجاج کے دوران دو لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے
لکھنو۔ لکھنو کے ایک سیشن کورٹ نے جمعہ کے روز اٹھ لوگوں کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے جس میں سماجی جہدکار اور کانگریس لیڈر صدف جعفری‘ ریٹائرڈ ائی پی ایس افیسر ایس آر دھارا پوری اور سماجی جہدکار پاون راؤ امبیڈکر بھی شامل ہیں۔
وہیں اٹھ لوگ 19ڈسمبر کے روز لکھنو میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج پرتشدد ہونے کے بعد گرفتار کرلئے گئے تھے‘ احتجاج کے دوران دو لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ایڈیشنل ضلع گورنمنٹ کونسل دیپک یادو نے کہاکہ ”درخواست ضمانت پر بحث کے بعد ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج سنجے شنکر پانڈے نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا۔
تحقیقاتی عہدیدار بھی عدالت میں رجوع ہوئے تھے“۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہفتہ کے روز فیصلہ سنائے جانے کی توقع ہے۔دارا پوری‘ جعفری اور راؤ 20ڈسمبر سے جیل میں بند ہیں اور ان پر ائی پی سی کی دفعہ 307‘332‘353‘147اور120بی کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
قبل ازیں جوڈیژل مجسٹریٹ نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
لکھنو اور دیگر مقاما پر 19ڈسمبرکے روز ہوے تشدد کے معاملات میں جملہ42ایف ائی آر درج کی گئی ہیں