لیفٹیننٹ ششانک تیواری کی ایک ساتھی سپاہی کو بچانے عظیم قربانی

   

نئی دہلی۔ 24 مئی (یو این آئی) فوج کے سکما اسکاؤٹس کے ایک نوجوان افسر لیفٹیننٹ ششانک تیواری نے شمالی سکم میں ایک آپریشنل ٹاسک کے دوران ایک ساتھی فوجی کو بچانے کے لیے عظیم قربانی دے کر ہمت، قیادت اور افسروں اور فوجیوں کے درمیان اٹوٹ بندھن کی مثال قائم کی ہے ۔ 23 سالہ لیفٹیننٹ تیواری کو چھ ماہ سے بھی کم عرصہ قبل گزشتہ سال 14 دسمبر کو کمیشن دیا گیا تھا۔ وہ دو دن پہلے 22 مئی کو سکم میں ایک ’ٹیکٹیکل آپریٹنگ بیس‘ ٹی اوبی) کی طرف ایک اہم چوکی روٹ اوپننگ پٹرول کی قیادت کر رہے تھے ۔ صبح 11 بجے کے قریب، ان کی گشتی ٹیم کے ایک رکن، اگنیویر اسٹیفن سبا کا ’لاگ برج‘ عبور کرتے ہوئے پیرپھسل گیا اورتیز پہاڑی بہاو میں بہہ گیا۔ لیفٹیننٹ تیواری نے غیر معمولی سمجھ بوجھ، بے لوث قیادت اور اپنی ٹیم کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اگنیویر کو بچانے کے لیے خطرناک بہاو میں کود پڑے ۔ ایک اور سپاہی، نائک پوکار کٹیل نے بھی ان کی مدد کے لیے فوراً ان کے پیچھے چلے گئے ۔ دونوں نے مل کر ڈوبتے اگنی ویر کو بچایا۔ اس دوران بدقسمتی سے لیفٹیننٹ تیواری تیز بہاو میں بہہ گئے ۔ ان کی گشتی ٹیم کی انتھک کوششوں کے باوجود انہین بچایا نہیں جا سکا اور صبح 11:30 بجے ان کی نعش800 میٹر نیچے سے ملی۔ لیفٹیننٹ تیواری کی بہادری اور بے لوث خدمت، دیانتداری، شاندار قیادت اور رینک سے بالاتر ہوکر افسران اور جوانوں کے درمیان اٹوٹ بندھن کی ایک روشن مثال ہے ۔