سرینگر، 26 نومبر(یواین آئی) ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کو لیہہ انتظامیہ نے طلب کرکے وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی کہ آئندہ لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے انہیں شخصی مچلکہ داخل کرنے کا حکم کیوں نہ دیا جائے ۔وانگچک نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا کہ انہیں یومِ آئین کے موقع پر سمن ملا ہے اور وہ اپنا موقف پیش کرنے مجسٹریٹ کے سامنے حاضر ہوں گے ۔اڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لیہ ڈیلیکس نمگیال کی جانب سے 25 نومبر کو بی این ایس ایس کی دفعات 126 اور 130 کے تحت جاری نوٹس میں 23 نومبر کو لیہہ میں ایک اجتماع کے دوران وانگچک کے بیانات کا حوالہ دیا گیا ہے ۔نوٹس کے مطابق، وانگچک نے سرکاری ملازمین سے اپیل کی تھی کہ وہ انتخابی مدت میں اجتماعی طور پر رخصت پر چلے جائیں۔ مجوزہ مچلکے کی رقم 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے مچلکہ ماہ کی مدت کیلئے ہوگا۔