مادھوری یوم اساتذہ سے اظہار تشکر کیا

   

اور کہا کہ آج اس خاص موقع پر میں ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں
ممبئی ۔ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ بنایا جاتاہے اور ہر کوئی اپنے استاد کی شکریہ ادا کرتا ہے ، اس موقع پر بالی ووڈ کے کئی اسٹارس نے اپنے پیغامات میں اساتذہ سے اظہار تشکر کیا جس میں ڈانس دیوا مادھوری ڈکشٹ نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ آج اس خاص موقع پر میں ان تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے ہمیں ہماری زندگی کے بارے میں کئی اہم سبق دیے۔ آئیے مل کر اس دن کو منائیں اور اپنے اساتذہ کے لیے شکریہ ادا کریں۔اساتذہ سے اظہار تشکر کرنے والی بالی ووڈ اسٹارس میں سبھاش گھائی ، تاپسی پنو،ہمامالینی ،سنیل شیٹی ،کیرا اڈوانی ،چوہی چاولہ، جیکی شراف اور کئی نام شامل ہیں ۔
شرم کرو، کریتی کی میڈیا پر شدید تنقید
ممبئی ۔کریتی سنن نے سدھارتھ شکلا کی موت اور آخری رسومات کی رپورٹنگ پرمیڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سدھارتھ شکلا جن کا جمعرات (2 ستمبر) کو انتقال ہوا اور اس واقعہ سے فلمی دنیا بڑے صدمے میں ہے جبکہ جمعہ کے روز اوشیوارا شمشان گھاٹ میں بہت سی مشہور شخصیات ، سدھارتھ کے دوستوں اور ساتھیوں نے سدھارتھ کی آخری رسومات میں میں شرکت کی تھی اور میڈیا بھی موجود تھا۔ مشہور شخصیات کو ان کے کیمروں اور مائیکوں سے گھیرنے والے والے میڈیا کا رول واقعی مایوس کن ہے۔ بہت سی مشہور شخصیات بشمول گوہر خان ، کوشل ٹنڈن ، راہول ویدیا اور بہت سارے اسٹارس نے اسی پر زور دیا ہے۔ انوشکا شرما نے ذاکر خان کی پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے سدھارتھ کے آخری سفر میں میڈیا کی بے حسی پر تنقید کی تھی۔ اداکارہ کریتی سنن نے بھی میڈیا پر بھی شدید تنقید کیا ہے۔کریتی نے کہا ہے کہ ہمارے میڈیا ادارے ، فوٹوگرافروں اور یہاں تک کہ آن لائن پورٹل کو بے حس ہوتے دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ شرم کی بات ہے! یہ خبریں نہیں ہے اور نہ ہی یہ تفریح ہے!ان لوگوں کو تنگ کرنا بند کرو جو ذاتی نقصان کا سامنا کر رہے ہیں ان کے انتہائی دشوار وقت میں ان کے چہرے پر اپنا کیمرہ چمکا کر! اور کس کے لیے؟ چند پوسٹوں کے لیے؟ ان تصاویر اور ویڈیوز کو پوسٹ کریں گے ! ۔