ماروتی سوزوکی نے انڈین ریلوے کے ذریعے 5 لاکھ گاڑیاں بھیج کر نیا ریکارڈ قائم کیا

   

نئی دہلی، 5 جون (یو این آئی) گرین لاجسٹکس کیلئے اپنی وابستگی کو مضبوط کرتے ہوئے ، ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈنے مالی سال 2024-25 میں ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ 5.18 لاکھ گاڑیاں روانہ کیں ، جو اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ماروتی سوزوکی کاانڈین ریلوے کے ذریعہ 5 لاکھ گاڑیاں بھیج کر گرین لاجسٹکس میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ماروتی سوزوکی فی الحال ریلوے کا استعمال کرتے ہوئے 20 سے زیادہ مرکزوں میں گاڑیاں بھیجتی ہے ، جہاں سے ہندوستان بھر کے 600 سے زیادہ شہروں کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔