مالے : جنوبی و وسطی مالی میں ہوئے دہشتگرد حملوں میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم مسلح افراد نے برکینا فاسو کی سرحد کے قریب سیکاسو نامی علاقے کی ایک چوکی پر حملہ کر دیا ۔اس واقع میں گھانا کا ایک ڈرائیور اور پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔دوسری جانب، ملک کے وسطی موپتی علاقے میں بھی نا معلوم افراد نے حملہ کر دیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔