متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے اسلام فوبیا پر مشتمل مواد پوسٹ کرنے والے نیٹیزنس کا پتہ لگانے کے لئے ’رحم کافرشتہ“ تشکیل دیا ہے۔
دوبئی۔ متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی شہزادی ہیند بنت فیصل القاسمی نے سوشیل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلنے والے غیرملکیوں کوسبق سیکھانے کی تیار کررہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی شہزادی نے اسلام فوبیا پر مشتمل مواد پوسٹ کرنے والے نیٹیزنس کا پتہ لگانے کے لئے ’رحم کافرشتہ“ تشکیل دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر انہوں نے لکھا کہ ”ہم انجیلس آف مرسی(رحم کا فرشتہ) تشکیل دیا ہے اور جہاں پر بھی متحدہ عرب امارات میں اسلام فوبیز ملے گیں انہیں پکڑیں گے اور ملک بدر کردیں گے۔
ان سے وابستہ لوگ بھی اس کے لئے جوابدہ رہیں گے“۔ آزادنہ اظہار خیال کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ”آزادانہ اظہار خیال اور نفرت پر مشتمل اظہار خیال کے درمیان میں ایک باریک لکیر ہے۔ آزادانہ اظہار خیال بحث کی حوصلہ افزائی کرتی ہے وہیں نفرت پر مشتمل اظہار خیال تشدد کو اکساتا ہے“
یہ تمام کے لئے لاگو ہے۔ امارات میں کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔ نہ تو مسلمان‘ عیسائی ہندو‘ یا کسی بھی رنگ ونسل کے لوگ“
حال ہی میں انہو ں نے چارڈٹ اکاونٹینٹس آف انڈیا کے ابوظہبی چیاپٹر کی جانب سے ایڈیٹر ان چیف زی نیوز سدھیر چودھری کو ایک سالانہ انٹرنیشنل سمینار میں مدعو کرنے سے روکنے میں کافی اہم رول ادا کیاہے۔
جب کمپنی نے سدھیر چودھری کوپروگرام سے الگ کرنے سے انکار کیاتو یو اے ای کی شہزادی نے نومبر24کو لکھا کہ ”میں نے ابھی چارڈ اکاونٹینٹس ابوظہبی چیاپٹر کے صدر سے بات کی ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ اسلام فوبی سدھیرچودھری اب بھی اس پروگرام میں شرکت کررہا ہے۔
یہ جانکاری کافی خوشی ہوئی کے وہ روداری کے ملک کا کس قدر احترام کرتے ہیں“