مجلس سے رحمت بیگ کی معطلی کی وجہ بتانے پر زور : لبنیٰ ثروت

   

عصمت ریزی اور پاکسو جرم کے تحت قانونی کارروائی کی جائے
حیدرآباد ۔ 29 اگست (سیاست نیوز) مجلس اتحادالمسلمین سے وابستہ ایم ایل سی رحمت بیگ کو پارٹی کی جانب سے برطرف کئے جانے اور استعفیٰ دینے کی ہدایت پر انڈین نیشنل کانگریس قائد لبنیٰ ثروت نے اپنا ردعمل ظاہر کیا اور پارٹی قیادت سے رحمت بیگ کی برطرفی کی وجہ ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ شہریوں کو یہ جاننے کا حق ہیکہ رحمت بیگ کی برطرفی کی وجوہات کا برسرعام اعلان کیا جائے۔ محترمہ لبنیٰ ثروت نے کہا کہ آدھی رات کئے گئے فیصلہ کی وجوہات کو ظاہر کرنا پارٹی قیادت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رحمت بیگ کے تعلق سے نیوز وائرل ہورہی ہیکہ وہ ایک سنگین جرم میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کی تحقیقات ہونا چاہئے۔ پاکسو کے تحت عصمت دری اور پاکسو جرم کے تحت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کو دھمکانے اور دباؤ ڈالنے کے بھی الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ لبنیٰ ثروت نے تلنگانہ ویمن کمیشن سے بھی اس مسئلہ پر اقدام کرنے کا مطالبہ کیا اور ریاست میں انصاف کو یقینی بنانے کے اقدامات پر زور دیا۔ع