نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے مجلس اتحاد المسلمین کے 30 کارکنوں کو مختلف الزامات کے تحت 3 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ نپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف احتجاج کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا تھا ۔ دہلی کی پٹیالیہ ہاوز کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوسری طرف صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی کے خلاف بھی نفرت انگیز تقریر کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔