مجلس کے مفتی اسمعیل قاسمی مالیگاوں سے کامیاب

   

انتہائی سخت ترین مقابلہ میں محض 75ووٹوں کی اکثریت
مالیگاوں: مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے مفتی محمد اسعمیل قاسمی نے محض 75 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ۔ انتہائی سخت مقابلہ میں مفتی اسمعیل قاسمی کو بمشکل تمام انڈین سکیولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا ( اسلام ) پارٹی کے آصف شیخ رشدے کے مقابلہ میں محض 75 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ ووٹوں کی گنتی 25 راونڈ میں ہوئی اور وقفہ وقفہ سے دونوں امیدوار ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرتے رہے تاہم قطعی 25 ویں راونڈ کے بعد مفتی محمد اسمعیل قاسمی کو 75 ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب قرار دیا گیا ۔ مفتی قاسمی نے 109332 ووٹ لئے جبکہ آصف شیخ رشید کو 109257 ووٹ حاصل ہوئے ۔