محمد علی شبیر ، ملو روی ، انجن کمار یادو اور دیگر قائدین مکانات پر محروس

   


گاندھی بھون سے قائدین کی گرفتاری،اتم کمار ریڈی اور بھٹی وکرمارکا نے مذمت کی
حیدرآباد۔2۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں پنچایت راج اداروں کو فنڈس کی عدم اجرائی کے خلاف کانگریس کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے پولیس نے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور دیگر سینئر قائدین کو مکانات پر محروس کردیا اور نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں سے ہی پولیس کو کانگریس قائدین کے مکانات کے روبرو تعینات کردیا گیا تھا تاکہ وہ احتجاج میں شرکت نہ کرسکیں۔ پولیٹیکل افیرس کمیٹی کے کنوینر اور سابق وزیر محمد علی شبیر، رکن اسمبلی جیون ریڈی ، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ ، صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ، ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو ، نائب صدر ڈاکٹر ملو روی ، کسان کانگریس کے قومی نائب صدرنشین کودنڈا ریڈی ، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ ، آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری انیل کمار یادو ، سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر ، جنرل سکریٹری سی ایچ کرن کمار اور دیگر قائدین کو پولیس نے مکانات پر محروس رکھا۔ صدر حیدرآباد ضلع کانگریس کمیٹی سمیر ولی اللہ اور ترجمان کانگریس پارٹی سید نظام الدین کی قیادت میں گاندھی بھون کے روبرو دھرنا منظم کیا گیا اور چیف منسٹر کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا ۔ پولیس نے احتجاجی قائدین کو حراست میں لے کر بیگم بازار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ بعض قائدین کو نامپلی اور بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن منتخب کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کی اتم کمار ریڈی اور بھٹی وکرمارکا نے مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی پنچایت راج اداروں کے حق میں احتجاج جاری رکھے گی۔ سابق صدر پردیش کانگریس پونالہ لکشمیا نے بھی گرفتاریوں کی مذمت کی ۔ ر