گذشتہ سال کی بہ نسبت 1800 کروڑ کی زائد آمدنی 9سال میں 550 فیصد آمدنی کا اضافہ
حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز ) محکمہ مال نے آمدنی کے معاملے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو مالیاتی سال 2022-23 میں 15,600 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہونے کا حکومت نے اندازہ ظاہر کیا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ توقع کے مطابق 14,137 آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ گذشتہ سال کے بہ نسبت جاریہ سال 1800 کروڑ روپئے کی زائد آمدنی حاصل ہوئی ہے ۔ محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کی آمدنی پہلی مرتبہ 14 ہزار کروڑ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے ۔ اس سال زرعی اور غیر زرعی سے متعلق جملہ 19.20 لاکھ سے زائد دستاویزات کا رجسٹریشن ہوا ہے ۔ علحدہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سال 2014-15 میں محکمہ اسٹامپس و رجسٹریشن کو پہلے سال 2175 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی تھی 9 سال کے دوران چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے بڑے پیمانے پر اصلاحات ترقیاتی پروگرامس کے نتیجہ میں رئیل اسٹیٹ کو بڑے پیمانے پر فروغ حاصل ہوا ہے ۔ اور آمدنی میں 550 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2014-15 میں تقریباً 9 لاکھ دستاویزات کا رجسٹریشن ہوا تھا ۔ جاریہ سال یہ بڑھ کر دوگنا ہوگیا ہے ۔ حکومت نے آئندہ مالیاتی سال 2023-24 میں رجسٹریشن کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کی اُمید کا اظہار کیا ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کے ماہرین نے بھی یہی توقع ظاہر کی ہے ۔ ریاست میں اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔ فاکس کان جیسی مشہور کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے پیش نظر پائیدار لین دین کی سرگرمیوں میں اضافہ کے مزید امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ن