مختار انصاری کے کئی ٹھکانوں پر ای ڈی کے دھاوے

   

دہلی سے اتر پردیش تک خاندان کے افراد و دیگر کے خلاف کارووائی

لکھنؤ: اتر پردیش کے قائد مختار انصاری کے کئی ٹھکانوں پر ا انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے دھاوئے کئے گئے۔ ای ڈی کی یہ کارروائی دہلی اور اتر پردیش میں مختار انصاری کے 11 ٹھکانون پر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ دھاوے مختار کے سی اے اور خاندان کے افراد سمیت کچھ معاونین کے خلاف بھی کئے جارہے ہیں جا رہے ہیں۔ کارروائی کے لئے ای ڈی کی ٹیم لکھنؤ سے غازی پور کے محمد آباد میں مختار انصاری کے گھر پہنچی ۔ اس کے علاوہ ٹاؤن ہال میں واقع خان بس سروس کے مالک، سونے کے تاجر وکرم اگرہری اور پراپرٹی ڈیلر گنیش دت مشرا پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ گنیش دت مشرا، وکرم اگرہری اور مشتاق خان مختار انصاری کے قریبی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم نے پولیس فورس کے ساتھ سبھی کی رہائش گاہوں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ مختار انصاری کی مشکلات ان دھاووںکے بعد مزید بڑھ سکتی ہیں۔ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اینمی پراپرٹی کے معاملے میں بھی ان کے خلاف الزامات طے کیے ہیں۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 29 اگست کو ہوگی۔ ایم پی ایم ایل اے کورٹ نے مختار کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے پر الزامات کی دستخط شدہ کاپی حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔یہ سارا معاملہ حضرت گنج کے ڈالی باغ سے وابستہ ہے، جہاں لیکھ پال نے مختار اور اس کے بیٹوں عباس انصاری اور عمر انصاری کے خلاف اینمی پراپرٹی کے حوالہ سے مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس معاملے میں لیکھ پال نے دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کے علاوہ لکھنؤ پولیس مختار کے بیٹے عباس کی تلاش میں ہے۔ اس کے لیے لکھنؤ کمشنریٹ کی طرف سے آٹھ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ جبکہ عدالت کی جانب سے پولیس کو 25 اگست تک کا وقت دیا گیا ہے۔ پولیس گرفتاری کے لیے کئی مقامات پر دھاوے کر رہی ہے۔