مدھیہ پردیش: خاتون نے تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

,

   

ساگر(مدھیہ پردیش): ساگر ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیاجہاں ایک عورت نے اپنے تین بچوں کو موت کے گھاٹ اتار کر خود بھی خودکشی کرلی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس خاتون نے بچو ں کو مارنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق کنتی دیوی کی نعش اس کے گھر میں چھت سے لٹکتے ہوئی پائی گئی۔ جبکہ اس کے تینوں بچے بھی زمین پر پڑے ہوئے تھے۔ان تین بچو ں میں 2لڑکے 1لڑکی ہے۔

ان تینوں کی عمریں چھ سال کے اندر بتائی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی عہدیداران موقع واردات پر پہنچ گئے۔ ایڈیشنل پولیس آفیسر راجیش ویاس نے بتایا کہ شبہ ظاہر کیا کہ پہلے اس عورت نے اپنے بچوں کو مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔