بھوپال: مدھیہ پردیش میں اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 730اسکولوں کو پی ایم شری اسکولوں کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے ۔سرکاری معلومات کے مطابق 730 اسکولوں کو پی ایم شری کے طور پر تیار کئے جانے اسکولوں میں 313 ترقیاتی بلاکوں کے 626 اسکول اور شہری اداروں کے 104 سرکاری اسکول ہیں۔ یہ اسکول ریاستی حکومت کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے چلائے جارہے ہیں۔سال 2023-24 میں پہلے مرحلے میں منتخب 416 اسکولوں کی اسکیم کیلئے مرکزی حکومت نے 219 کروڑ روپے کے ایکشن پلان کو منظوری دی ہے ۔ ان منتخب اسکولوں کو گرین اسکولوں کی طرز پر تیار کیا جارہا ہے ۔ منتخب اسکول میں لیب، لائبریری، پیشہ ورانہ تعلیم، آئی سی ٹی لیب اور اٹل ٹکرنگ لیب بھی بنائی جا رہی ہیں۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے زیر انتظام سرکاری اسکولوں میں آئی سی ٹی۔ لیب کے قیام کو ترجیح دی جا رہی ہے ۔ نئی تعلیمی پالیسی میں ڈیجیٹل تعلیم کو اہم قرار دیا گیا ہے ۔ ریاست کے 2350 سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب قائم کی گئی ہیں۔ لیب میں 10 کمپیوٹر، اسمارٹ ٹی وی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے ۔