٭ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے جاری کردہ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق 2018 ء کے دوران مدھیہ پردیش میں عصمت ریزی کے 5,433 واقعات پیش آئے۔ جس کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش واحد ریاست ہے جہاں لگاتار تیسرے سال عصمت ریزی کے سب سے زیادہ مقدمات درج کئے گئے۔ 54 متاثرین کی عمر 6 سال سے کم اور 142 کی عمر 6-12 سال کے درمیان تھی۔
فائیو اسٹار ہوٹل میں بالی ووڈ اداکارہ
اور ایک ماڈل گرفتار
ممبئی 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے سب اربن گرگاؤں کی فائیو اسٹار ہوٹل میں جاری فحاشی کا ریاکٹ بے نقاب کیا ہے اور اِس ضمن میں ایک بالی ووڈ اداکارہ اور ایک ماڈل کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی سی پی ڈی ایس سوامی نے آج بتایا کہ اُن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جمعرات کو ہوٹل پر چھاپا مارا۔ 32 سالہ اداکارہ امریتا دھنوا اور ماڈل ریچا سنگھ گرفتار کرلئے گئے جو مبینہ طور پر بڑی ہوٹلوں میں فحاشی کیلئے لڑکیوں کو بھیج رہے تھے۔