مدھیہ پردیش میں نیلے رنگ کے گیہوں کی کاشت

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ اب ریاست میں نیلی گندم بھی اگائی جارہی ہے اور اس کی برآمد کے آرڈر موصول ہو رہے ہیں۔ نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران چوہان نے اندور میں G20گروپ کی زرعی میٹنگ کے بارے میں کہا کہ اس میٹنگ میں 30 ممالک کے 89 مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ گندم کی برآمد میں مدھیہ پردیش پہلے نمبر پر ہے ۔ کالی گندم کے بعد اب مدھیہ پردیش میں نیلے رنگ کی گندم بھی پیدا ہونے لگی ہے ۔ جلسہ گاہ میں ان کاا سٹال بھی لگا ہوا ہے ۔