مرنے کے بعد کیا ہوگا؟ جاننے کیلئے نوجوان کی خودکشی

   

چینائی : مرنے کے بعد کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست ٹاملناڈو کے چینائی میں پیش آیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق ترونیلویلی ضلع سے تعلق رکھنے والا 19سالہ سلمان نامی نوجوان ایک ہاسٹل میں رہتا تھا جہاں اس نے پھانسی لے لی ۔ پولیس کو مقام واقعہ پر نوجوان کی جانب سے انتہائی اقدام سے قبل لکھا گیا ایک سوسائیڈ نوٹ برآمد ہوا ہے جسے دیکھ کر سب سکتہ میں آگئے ۔ اس نوٹ میں نوجوان نے لکھا کہ مرنے کے بعد کیا ہوگا یہ جاننے کیلئے اس نے خودکشی کرلی ہے۔