مرکزی وزیر زراعت کے اعلان پر کے ٹی آر کا طنزیہ ٹیوٹ

   

حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی جانب سے زرعی قوانین کو دوبارہ متعارف کرانے کا اعلان سنسنی خیز ہوگیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مرکزی وزیر زراعت نے آج ایک انٹرویو میں کہا کہ زرعی قوانین پر مرکزی حکومت نے ایک قدم پیچھے ہٹایا ہے اور مناسب وقت آنے پر وہ آگے بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ موقع کی مناسبت سے ان قوانین کو پارلیمنٹ میں دوبارہ متعارف کروایا جائیگا ۔ ٹی آر ایس ورکنگ صدر ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ایک طنزیہ ٹوئیٹ کرکے کہا کہ وزیراعظم کی معذرت خوہی اور زرعی قوانین کو منسوخ کرنا کیا اس کو انتخابی حربہ تصور کیا جائے استفسار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ مرکزی وزیر صحت دوبارہ قوانین متعارف کرانے کی بات کررہے ہیں۔ بی جے پی کی سیاست اور ان کی حکومتوں سے ملک کے کسانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے زرعی قوانین کی تنسیخ کے فیصلے پر اپوزیشن نے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات کے پیش نظر ایسا کیا گیا ہے ۔ ن