مس ورلڈ مقابلے سے مس انگلینڈ ملیامیگی اچانک دستبردار

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں جاری مس ورلڈ مقابلہ 2025 سے اچانک مس انگلینڈ ملیا میگی نے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ۔ ملیا میگی جن کا تعلق نیوکی ، کارنوال سے ہے جنہوں نے برطانوی اخبار The Sun کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ حیدرآباد میں مس ورلڈ کے دوران ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جو خود کو جسم فروش محسوس کروانے کے مترادف تھا ۔ حسیناؤں کو ہر وقت میک اپ اور بول گاؤن پہننے پر مجبور کیا جارہا تھا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’ ہمیں دولت مند لوگوں اور اسپانسرز کو خوش کرنے کے لیے رکھا گیا تھا اور ہمیں ایسے بٹھایا جاتا جیسے ہم ناچنے والے بندر ہوں ۔ مجھے یہ سب چیزیں برداشت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے اس ایونٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک دکھاوا ہے ۔ ملیا میگی کی دستبرداری کے بعد اب رنراپ شارٹ گرانٹ میں انگلینڈ کی حیثیت سے مس ورلڈ 2025 مقابلے میں حصہ لیں گی ۔ مس ورلڈ کا فائنل 31 مئی کو حیدرآباد کے ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر میں منعقد ہونے والا ہے ۔۔ ش