نئی دہلی : مس یونیورس برائے سال 2021 ہرناز کور سندھو اپنے ملک میں حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کی مخالفت میں سامنے آگئیں۔اس حوالے سے ہرناز کور کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو جینے دو، جس ڈھنگ سے وہ جینا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اْڑنے دیا جائے، ان کے پر نہ کاٹے جائیں۔واضح رہے کہ ان دِنوں کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کے حجاب پہننے پر پابندی کیخلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔